اگلے چار دنوں میں کراچی سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان۔
کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات نے منگل کے روز پیش گوئی کی ہے کہ مون سون ہوائیں آج سندھ میں داخل ہوں گی اور اگلے چار دنوں میں کراچی سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں 18 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا سکتا ہے، 70 فیصد نمی کی وجہ سے گرمی محسوس ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ 18 اور 19 جولائی کے دوران سانگھڑ، جیکب آباد اور سکھر میں بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتے پاکستان بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے ساتھ 17 سے 20 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اور 16 سے 21 جولائی تک خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی اس دوران بارش ہو سکتی ہے۔
Comments
Post a Comment